جنگ کے دوران
سچے جھوٹے لوگ ہمارے
کِس کے مانیں کِس کی نا مانیں
مِیمز یہ پھیلائے جائیں
ہنسی میں سب اُڑائے جائیں
فِیکشن ایسے بَنائے جائیں
جنگ تو جیسے بِنا لڑے جیتے جائیں
دِین سے اِن کا لینا نہ دینا
نَجومی کا دَر کھٹکھٹائے جائیں
اَفواہیں پھیلائے جائیں
بلیک آؤٹ کروائے جائیں
سُوتی قوم کو دیکھو ذرا
جَگتے جَگتے دل اپنا بہلائے جائیں
چلو ایسے ہی جَگ جائیں تو بھی اچھا ہے
غفلت سے اُٹھ جائیں
پڑھیں نمازیں، کمر کسلیں، الله کی رَسی تھامے جائیں
اِک مَکر ہے مَکاروں کا
اک ارادہ میرے ربّ کا ہے
ہوگا وہی جو ربّ چاہے گا
باقی سب فنا ہو جائیں
