الاسناد · News, Views & Reviews

فاطمہ جناح پارک میں سوئمنگ پول۔۔۔۔؟ جی نہیں

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پانی کا جوہڑ ڈینگی مچھروں کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے۔ صحت و صفائی کے ذمہ داران توجہ دیں۔

After first rains of winter the water remnant

وہ جگہ جہاں دن میں وزیر صحت بھی چکر لگا کر گئی ہوں تو یہ واقعی میں اشک بہانے کا مقام ہے۔

تحریر: ہما شیخ

ایف نائن پارک میں لوگ واک کے لئے آتے ہیں۔ ایک اچھی بڑی جگہ ہونے کی وجہ سے کوئی نہ کوئی پبلک ایونٹ بھی ہوتا رہتا ہے۔ کبھی مینا بازار،فیملی گالہ وغیرہ وغیرہ۔ہمارا اتنا جانا نہیں ہوتا پارک میں مگر کل کچھ موسم کا تقاضا تھا اور کچھ واک ۔کا موڈ ہم بھی جا پہنچے ایف نائن پارک گھومتے پھرتے مزا تو خوب آیا۔ ایک گوشے میں چلڈرن ڈے کا ایونٹ بھی ہو رہا تھا اور سنا ہے کہ وزیر صحت نے افتتاح کیا۔ صحت کی بات آئی تو ایک منظر دیکھ کر دکھ بھی ہوا۔ اتنے ہائی فائی پارک میں پانی کا جوہڑ🤭🤭۔آجکل تو ڈینگی کا چرچا ویسے ہی ہر طرف ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ جوہڑ مچھروں کی افزائش کی بہترین جگہ ہے پھر کیا وجہ ہے کہ اس جوہڑ کی طرف کسی کی نظر نہیں گئی ؟

اسلام آباد میں اگر صحت اور صفائی کا یہ عالم ہے اور وہ جگہ جہاں دن میں وزیر صحت بھی چکر لگا کر گئی ہوں تو یہ واقعی میں اشک بہانے کا مقام ہے۔ صحت و صفائی کے ذمہ داران ایک نگاہ ادھر بھی دیکھئے۔

Filed under: , ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *